Police Constable (BPS-07) - 2026 [Police Department Khyber Pakhtunkhwa]

 

خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبل بھرتی 2026

خیبر پختونخوا پولیس نے سال 2026 کے لیے پولیس کانسٹیبل (BPS-07) کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بھرتی میں مرد اور خواتین امیدوار درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ عمر، تعلیم اور جسمانی معیار پر پورا اترتے ہوں۔

درخواستیں ETEA کے ذریعے آن لائن جمع کی جائیں گی۔ بھرتی کے مراحل میں جسمانی ٹیسٹ، تحریری امتحان اور میڈیکل ٹیسٹ شامل ہیں۔ پولیس میں شمولیت نوجوانوں کے لیے ایک باعزت اور محفوظ مستقبل کا بہترین موقع ہے .



پولیس کانسٹیبل (BPS-07) میں اپلائی کرنے کا طریقہ

خیبر پختونخوا پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے درخواستیں ETEA کے ذریعے آن لائن جمع کی جاتی ہیں۔

مرحلہ وار طریقہ:

  1. سب سے پہلے ETEA کی ویب سائٹ پر جائیں

  2. 👉 www.etea.edu.pk

  3. ویب سائٹ پر Police Constable (BPS-07) کی پوسٹ تلاش کریں اور اس پر کلک کریں۔

  4. آن لائن رجسٹریشن فارم مکمل کریں اور درست معلومات درج کریں۔

  5. فارم جمع کرنے کے بعد چالان فیس (900 روپے) بنائیں۔

  6. فیس EasyPaisa، JazzCash یا U-Paisa کے ذریعے ادا کریں۔

  7. فیس جمع کروانے کے بعد فارم فائنل سبمٹ کریں۔

  8. ٹیسٹ کی تاریخ، رول نمبر سلپ اور دیگر معلومات SMS کے ذریعے دی جائیں گی۔

اہم ہدایات:

  • درخواست دینے سے پہلے تمام اہلیت اور جسمانی معیار لازمی چیک کریں۔

  • غلط یا نامکمل معلومات پر درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔

  • آخری تاریخ سے پہلے درخواست ضرور جمع کروائیں۔

Post a Comment

0 Comments